افغانستان : باراتیوں کی گاڑی باردوی سرنگ دھماکے سے تباہ، خواتین و بچوں سمیت 3 افراد جانبحق 5 زخمی

114

باراتیوں کی گاڑی افغانستان کے صوبے زابل کے ضلع سیوری میں بارودی سرنگ کا نشانہ بنا۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل کے ضلع سیوری میں باراتیوں کی گاڑی باردوی سرنگ کے دھماکے سے تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت تین  افراد جانبحق جبکہ پانچ زخمی ہوئیں۔

زابل صوبے کے گورنر کے ترجمان گل اسلام سیال نے الزام عائد کیا کہ باراتیوں کی گاڑی طالبان کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آیا ۔

خیال رہے کہ افغانستان کے مختلف و متعدد علاقوں میں طالبان کی جانب سے فورسز کا مقابلہ کرنے کے لئے عام رفت و آمد کےلئے استعمال ہونے والے راستوں پہ بھی بڑے پیمانے پر بارودی سرنگ بچھائے جاتے ہیں جس کی زد میں اکثر عام شہری ہی آتے ہیں۔

دوسری جانب آج افغانستان کے صوبے خوست ، کندز، کندھار، ہلمند اور دارالحکومت کابل سمیت بائیس صوبوں میں طالبان نے حملے کئے جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئیں ہیں ۔