مغربی بلوچستان: کھجور کے درختوں میں آگ لگ گئی

242

آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان کے علاقے کسر کند میں ساربوک کے مقام پر کھجور کے درختوں میں آگ لگ گئی جس سے متعدد درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

علاقہ مکین انور رئیسی کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ساربوک میں کھجور کے درختوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سو کے قریب درخت جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔

انور رئیسی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کو بلایا گیا، وسیع پیمانے پر آگ پھیلنے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تاہم فائر بریگیڈ اہلکار چار گھنٹے بعد آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل مشرقی بلوچستان کے علاقے دشت اور مند میں بھی کھجور کے جنگلات میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دشت اور مند میں پاکستانی فورسز نے جنگلات کو آگ لگائی تھی تاہم عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔