ٹرمپ صدارتی طاقت کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہے- اوباما

133

 سابق امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ٹرمپ صدرِ امریکہ کےعہدے کے اہل نہیں، طاقت کو ذاتی مقاصد اور دوستوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں پیدا ہونے والی خوفناک صورت حال نے انہیں صدر منتخب کروایا۔

صدر ٹرمپ کے خلاف بڑی شخصیات کی رائے دینے کا سلسلہ جاری ہے، سابق امریکی صدر براک اوباما بھی صدر ٹرمپ پر برس پڑے۔ براک اوباما نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجود ہ صدر اس عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں کیونکہ ان میں ترقی کرنے کی صلاحیت ہی نہیں۔

فلاڈلفیا میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ اتفاق رائے پیدا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، وہ صدارت کی طاقت سے دوسروں کی مدد کرنے کی بجائے اسے صرف اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں پیدا ہونے والی خوفناک صورت حال نے انہیں صدر منتخب کروایا۔ آج نائب صدارت کے لیے کملا ہیرس کو بھی باقاعدہ نامزد کر دیا جائے گا۔