بحیرۂ روم : دو ماہ میں تیسری مرتبہ امریکہ و روس کا فضائی چپقلش

124

روس  کے لڑاکا طیاروں نے امریکا کے جہاز کو بحیرۂ روم میں روک لیا۔

امریکی بحریہ نے 2 روسی ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کے ذریعے بحیرۂ روم میں امریکی بحریہ کے P-8A پوسائیڈن جہاز کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز کا بحیرۂ روم کے مشرق میں داخلہ غیر محفوظ تھا۔

روسی بحری حکام کے مطابق بحیرۂ روم پر پرواز کے دوران امریکا اور روس کے طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے، روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر پیچھے ہٹا دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بحیرۂ روم میں امریکی جہاز کو روکنے کا یہ 2 ماہ میں تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اپریل میں اسی نوعیت کے 2 واقعات پیش آ چکے ہیں۔