کورونا سے متاثرہ ایرانی رکن پارلیمنٹ ہلاک، نائب صدر کی حالت تشویش ناک

125

ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ رکن پارلیمنٹ کی ہلاکت کے بعد وہاں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 593 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں نو منتخب رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہے۔

عرب نشریاتی ادارے ’العربیہ‘ کے مطابق نو منتخب رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی گذشتہ روز نزلہ اور سانس لینے میں دشواری کے باعث چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق محمد علی رمضانی کورونا وائرس سے متاثر تھے تاہم ایرانی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وائرس سے صحت یاب ہوچکے تھے۔