مغربی بلوچستان میں تنظیم کا علاقائی کمانڈر شہید ہوگیا – بی آر اے

526

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز مغربی بلوچستان کے علاقے درگس میں تنظیم کے علاقائی کمانڈر تاود ولد تھمبُل بلوچ عرف میراث بلوچ کو پاکستانی خفیہ اداروں کے کرایے کے قاتلوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا ہے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ میراث بلوچ بنیادی طور پر ساحلی شہر پسنی سے تعلق رکھتے تھے اور وہ 2012 میں نو عمری میں ہی تنظیم سے وابستہ ہوگئے اور پہلے مرحلے میں ساحل کے شہری علاقوں میں فرائض انجام دیئے انہوں نے ضلع کیچ اور آواران کے مخلتف علاقوں میں قومی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دی۔
نوجوان سرمچار کی بے مثال صلاحیتوں کے بناء پر انہیں ایک سال قبل تنظیم نے علاقائی کمان کی ذمہ داریاں حوالے کی جس کو انہوں نے بخوبی انجام دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید میراث کی شہادت میں ملوث عناصر کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس گھناؤنے عمل میں ملوث تمام کرداروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ تنظیم شہید کمانڈر میراث بلوچ کو ان کی وطن کی آزادی کیلئے اعلیٰ و تاریخی کردار پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میراث بلوچ جیسے نوجوان بلوچ قوم کے نئی نسل کیلئے رول ماڈل ہیں جس نے اپنی جوانی اور زندگی قومی آزادی، وطن کے دفاع اور آنے والے نسلوں کی خوشحال مستقبل اور بہتر زندگی کیلئے قربان کردی ہے۔