ایس ایس ایف کا کردار اور خضدار کے طلباء – یونس بلوچ

262

 ایس ایس ایف کا کردار اور خضدار کے طلباء

تحریر یونس بلوچ

دی بلوچستان پوسٹ

سیو اسٹوڈنٹس فیوچر ایک ایسی پلیٹ فارم ہے جوبلا رنگ و نسل قوم و قبیلہ طلباء و طالبات کے لئے شعوروآگاہی پروگراموں کا انعقاد کیا کرتی ہے،تنظیم کے بانی فضل یعقوب بلوچ ہے اور دیگر شریک رفقا ء میں جاوید بلوچ، حبیب مردوئی،زبرین بلوچ،شاہ جہان بلوچ ، مہتاب نوتانی اور قدیر شیخ و دیگر شامل ہیں ، 2018 ء میں ایک خوبصورت خیال کے بعد وجود میں آنے والی یہ تنظیم کم عرصے میں علمی حوالے سے طلباء و طالبات کے لئے انتہائی اہمیت کے عامل متعدد ورکشاپس ، سیمیناروں اور پروگراموں کا انعقاد کرکے طلباء کی علمی استعداد میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کی ہے اور آج بھی یہ تنظیم اپنی جدوجہد کے اعتبار سے واحد تنظیم ہے جس کا کوئی سیاسی مقاصد نہیں بلکہ مکمل طور پر علمی تقاضوں کو پورا کر رہی ہے جب میں نے اپنے آپ سے یہ سوال پوچھا کہ اتنی طلباء تنظیموں کے باوجود اس پلیٹ فارم کی کیوں ضرورت پیش آئی تو مجھے اپنی ذات اور تحقیقات نے جو نتیجہ دیا وہ یہ تھا کہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں جن تعلیمی اداروں میں ہم علم کی نور سے منور ہوئے یا ہو رہے ہیں ان تعلیمی اداروں میں جدید حالات سے مقابلہ کرنے کی تربیت نہیں دی جا رہی، امتحانات میں کن کن باتوں کا خیال رکھناچائیے،اپنے مستقبل کے حوالے سے یہ فیصلہ کرنا کہ مجھے کس شعبہ میں تعلیم حاصل کرنا چائیے اور کس شعبہ کے اسکوپ کیا ہے؟ یونیورسٹی کے اسکالر شپس کیا ہوتے ہیں ، اسکالر شپ کے لئے کیسے اپلائی کی جاتی ہے ،اس حوالے سے ہماری کوئی تربیت نہیں کی جاتی اور ہمیں یاد رکھنا چائیے کہ تربیت کے بغیر علم کے راستے نسبتاً دشوار گزار ہوتے ہیں اور اگر غور کیا جائے تو یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہمارے طلباء کی اکثریت اس بات سے بھی لا علم ہے کہ ہم تعلیم کیوں حاصل کر رہے ہیں، اور یہی و ہ مقصد ہے جس کے متعلق سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے پلیٹ فارم سے طلباء و طالبات کو دینے کی کوشش و جدو جہد کی جا رہی ہے ۔

یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ فضل یعقوب بلوچ کی سربراہی میں ہمارے چند تعلیم یافتہ جنہیں حالات نے یہ تجربہ دیا کہ اپنے آنے والی نسل و طلباء کو مندرجہ بالا تمام صورتحال کا مقابلہ کرنے کی تربیت دیا جائے اس کے لئے ایس ایس ایف کے زمہ داران ہمہ وقت ماہرین،تعلیم دوست شخصیات اور دانشوروں سے رابطہ میں رہتے ہیں ان سے وقت لیکر اپنی مدد آپ کے تحت پروگرامز ، ورکشاپس ، لیکچرز اور سرکلز کا انعقاد کرکے طلباء کو ان سے مستفید ہونے کا بھر پور موقع فراہم کرتے ہیں۔

ایسی ہی ایک اور خوبصورت موقع 4 جنوری 2020 ء کو ضلع خضدار کے طلباء کو فراہم کرنے کے لئے انتہائی اہمیت کا عامل ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ایس ایس ایف کے زیر اہتمام یہ ورکشاپ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول صبح دس بجے شروع ہو گا جس میں ایس ایس ایف کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف مضامین کے ماہرین جو گذشتہ کئی سالو ں سے بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہونے والے امتحانات کے پرچوں کی مارکنگ کرتے ہیں وہ طلباء کو اس بابت لیکچر دینگے کہ طلباء پرچہ حل کرنے سے پہلے ،حل کرنے کے دوران اور پرچہ مکمل کرنے سے قبل کن کن بنیادی باتوں کا خیال رکھیں تھا کہ وہ امتحانات میں بہتر نتیجہ حاصل کر سکیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ طلباء کے لئے انتہائی اہمیت کا عامل ورکشا پ ہے جس میں جو سکھایا جائے گا یہ زندگی بھر کے امتحانات میں کام دینگے میں خود ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرنیوالا انسان ہوں میری کوشش ہو گی کہ میں اس ورکشاپ میں شرکت کر کے اس متعلق سیکھنے کی کوشش کرو اور میں خضدار اور دیہی علاقوں میں موجود میٹرک،ایف اے،ایف ایس سی بلکہ جماعت نہم و دہم کے طلباء سے اپیل کرونگا، گزارش کرونگا اور انہیں یہ ایڈوائز دونگا کہ وہ اس قیمتی موقع سے بھر پور فائدہ اٹھا کر اس ورکشاپ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ساتھ ہی ساتھ میں ایس ایس ایف کے بانی و چیئرمین فضل یعقوب بلوچ ان کی پوری ٹیم کو یہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنی قیمتی وقت کو ہمارے مستقبل کے معماروں کے لئے وقف کر کے ایک مثال قائم کر رہے ہیں میرے پاس وہ الفاظ نہیں جو میں اس احسان کے لئے ادا کروں، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں،سول سوسائٹی،سماجی کارکنان،تعلیم دوست شخصیات،معزز اساتذہ کرام آئیں ہم سب ملکر ایسے نوجونوں کی حوصلہ افزائی کریں جو ہمارے نو نہالوں کے مستقبل کی خاطر اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کر تے چلے آ رہے ہیں۔


دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں۔