نو آبادیاتی تسلط و بیرونی قبضے کے شکار تمام لوگوں کو حق خودارادیت دیا جائے – پاکستان

241

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان کی جانب سے حق خودارادیت کی  قرارداد پیش کی جس کی حمایت 81 ممالک نے کی۔

پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد نو آبادیاتی تسلط، بیرونی قبضے اور غیر قانونی جارحیت کا شکار تمام لوگوں کو حق خودارادیت کا حق دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے عوام کی ہر ممکن مدد کرنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے، کوئی بھی ملک جارحیت، کرفیوز اور غیر قانونی پابندیاں لگا کر مقبوضہ علاقوں میں عوام کا حق خودارادیت غصب نہیں کر سکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے مطابق جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی کئی قراردادیں مقبوضہ علاقوں کے عوام کا ان کا حق خودارادیت دیتی ہیں اورحق خودارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور مروجہ بین القوامی قوانین میں ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔