جدہ کے قریب ایرانی بحری آئل ٹینکر میں دھماکے

296

سعودی بندرگاہ جدہ کے قریب اس بحری جہاز کی مالک کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئل ٹینکر کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ایران کا نجی آئل ٹینکر جدہ کی بندرگاہ سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جب اس میں دھماکا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد جہاز میز آگ لگ گئی اور تیل بحیرہ احمر میں لیک ہونا شروع ہو گیا ہے۔

دھماکے کا نشانہ بننے والے بحری جہاز کی مالک نیشنل ایرانین ٹینکر کمپنی (NITC)کے مطابق جہاز پر دو مختلف دھماکے ہوئے۔ اس کمپنی نے ان دھماکوں کی وجہ ‘ممکنہ طور پر میزائل حملے‘ کو قرار دیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کرنے کی کوشش میں ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس کمپنی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں کے برعکس دھماکوں کے بعد جہاز میں آگ نہیں لگی ہوئی اور یہ کہ جہاز مکمل طور پر مستحکم ہے۔