ڈیرہ بگٹی : دو طرفہ فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک ، بچے زخمی

124

 ڈیرہ بگٹی مسلح افراد کے حملے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو بچوں کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں  مسلح افراد کے حملے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو  بچے زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں گنڈوئی کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزارہ بگٹی نامی شخص سمیت  ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق گولیوں کے زد میں آنے سے دو بچے بھی زخمی ہوئیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ گروہ سے تھا۔