بلوچستان سے 3 لاپتہ افراد بازیاب، مزید ایک لاپتہ

196

پنجگور سے گچک کا رہائشی فورسز ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کردیا ہے –

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت رسول بخش بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور کے علاقے گچک کا رہائشی ہے –

اطلاعات کے مطابق 11مئی 2019 گوادر سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تین افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-

بازیاب ہونے والوں میں واجو، انساف اور عابد بلوچ شامل ہیں –

بلوچستان میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے حالیہ بیان کے مطابق بلوچستان سے لوگوں کو جبرن لاپتہ کرنے اور ماورائے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے دوسری طرف بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی لواحقین کی طویل بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے –