افغانستان میں حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار دبئی میں گرفتار

344

گلبدین حکمت یار چھ سال پاکستان کی پاسپورٹ پہ دبئی سفر کرچکا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دبئی پولیس نے افغانستان میں حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کو گرفتار کرلیا ۔

زرائع کے مطابق دبئی پولیس نے حکمت یار کو اس بنیاد پہ گرفتار کرلیا کہ وہ 6 سال قبل پاکستان کی پاسپورٹ پہ دبئی سفر کرچکا ہے ۔

تاہم ایک دیگر باوثوق زرائع نے بتایا کہ بعد میں  گلبدین حکمت یار کو افغان خفیہ ادارے کے سربراہ معصوم ستانکزئی اور متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے سفارت خانے کی ضمانت پہ رہا کردیا گیا ۔