ڈاکٹر مالک و حاصل خان بزنجو کے خلاف نیب کی انکوائری شروع

528

نیب بلوچستان کا ڈاکٹر مالک بلو چ اور حاصل خان بزنجو سمیت 24 افراد کیخلاف انکوائری کا آغاز

نیب بلوچستان نے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سمیت ان کی فیملی کے 24 افراد کیخلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور میر حاصل خان بزنجو کیخلاف نیب نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک اس وقت ’خاموش مارشل لاء‘ کی گرفت میں ہے – حاصل بزنجو

نیب بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے علاوہ ان کے فیملی کے 9 افراد کے اثاثہ جات کی چھان بین کر رہی ہے، دوسری جانب سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سمیت ان کی فیملی کے 15 افراد کو بھی انکوائری میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے ان افراد اور ان کے اہل خانہ کی صوبے سے باہر جائیدادوں کی موجودگی کی تصد یق کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع شیخو پورہ، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، سرگودھا اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز کو تحریری مراسلہ بھی بجھوایا ہے کہ ان افراد کی منقولہ و غیر منعقولہ جائیداد کی تفصیل فراہم کی جائے۔ ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے اس معاملے کی تحریری آگاہی رپورٹ 30 اکتوبر تک فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔