قومی تحریک میں بلوچ نوجوانوں کا اہم اور تاریخی کردار رہا ہے – اسلم بلوچ

270

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلات بی ایس او کے سابق چیئرمین اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قومی سیاست میں بلوچ نوجوانوں کا کلیدی اور تاریخی کردار رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب کے مقام پر بی ایس او (پجار) کے زیراہتمام اسٹیڈی سرکل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک کا آغاز نوجوان میر عبدالعزیز کرد نے 1920میں ینگ بلوچ نامی تنظیم بناکر مستونگ سے رکھا۔ بعد ازاں بلوچ قومی جدوجہد میں بی ایس او کا بھی درخشاں کردار رہا۔

اسلم بلوچ نے کہا کہ سماج میں مثبت تبدیلی کے لیئے نوجوان جدید علوم سے آراستہ ہوکر تدبر سنجیدگی سے سیاسی عمل کو آگے بڑھائیں بلوچستان کی خوشحالی و ترقی کا دارومدار نوجوانوں کے سیاسی و سماجی کردار سے وابستہ ہے سریاب علم شعور آگہی اور قوم دوستی کا گڑھ رہاہے آج بھی سریاب کے نوجوان قوم دوستی کے جھنڈے تکے یکجا ہوکر اپنا تاریخی سیاسی کردار ادا کررہے ہیں جو خوش آئند اقدام ہے ۔

اس موقع پر بی ایس او پجار کے وائس چیرمین بابل ملک بلوچ سیکرٹری اطلاعات ادریس بلوچ منصور بلوچ عصمت بلوچ عدنان بلوچ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سوالات کا سیشن بھی رکھا گیا۔