جھاؤ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

134

جھاؤ نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ، جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرگھروں کی تلاشی شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق نوندڑہ جلونٹی کا رہائشی طاہر ولد خان محمد مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، جس کے بعد فورسز نے نوندڑہ کے گرد و نواح کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کیلئے آپریشن شروع کر دیا ۔

واضح رہے کہ تحصیل جھاؤ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کی بڑی تعداد میں آمد کے ساتھ کل پیر کے روز دن بھر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پہاڑی علاقوں میں نچلی پروازیں کرتی رہی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی زمینی فوج، فضائیہ کی مدد سے آپریشن کی تیاری کر رہی ہیں ۔