کیچ بلوچستان : دو افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ

155
File Photo

بلوچستان کے علاقے کیچ کے دو مختلف مقامات سے فورسز کے ہاتھوں دو افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے ہوشاب سے فورسز نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والی شخص کی شناخت باہوٹ ولد پیر محمد کے نام سے ہوئی جو کہ ہوشاب دمب کا رہائشی ہے ۔

دوسری جانب کیچ ہی کے علاقے کولواہ سے بھی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

کولواہ سے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت وشدل ولد مقصود کے نام سے ہوئی ۔