کوئٹہ : بلوچ نوجوانوں کو چینی زبان سکھانے کےلئے سینٹر کا افتتاح

207

بلوچ نوجوانوں کو چینی زبان سکھائی جائے گی اور ریسرچ کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

کوئٹہ میں آئی ٹی یونیورسٹی اور چائنا فائونڈیشن فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کےتحت گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سےسینٹر آف ایکسیلینس ایک سال میں مکمل افتتاح گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کیا ، سینٹر ہینان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی چائنا سے منسلک ہو گا جس سے بلوچستان کے طلباء اور طالبات کو تحقیق،چینی زبان سیکھنے ، فنی تربیت ، ڈیٹا کلیکشن ، مختلف کورسز اور تعلیمی معلومات کے تبادلے میں مدد ملے گی۔

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سینٹر آف ایکسیلینس کا قیام پاک چائنا دوستی اور ترقی کی عمدہ مثال ہے۔

آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر فاروق بازئی نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کو چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار کر رہے ہیں ۔