بی ایل ایف نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

148

کیچ میں پاکستانی آرمی پر 2 حملے کیئے: گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے کیلکور، کاشت کور (ندی) کے پاس آرمی کی چوکی پر سرمچاروں نے 24 اگست کو دو حملے کیئے، پہلا حملہ شام چھ بجے اور دوسرا حملہ رات آٹھ بجے کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں حملوں میں پاکستانی آرمی کی چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشان بنا کر فورسز کو جانی نقصان پہنچایا جبکہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔