کراچی: سماجی کارکن جبران ناصر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

244

کراچی: سماجی کارکن جبران ناصر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپوٹر کے مطابق جبران ناصر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے کپڑے پھاڑ کر گھسیٹ کر لے جایا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جبران ناصرکو فریئر تھانے میں رکھا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں جبران ناصر نے بتایا کہ ان کے ساتھ یہ واقعہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب پیش آیا۔

جبران ناصر نے کہا کہ ’مجھے روک کر تھپڑا مارا گیا اور تشدد کیا گیا، اگرمیں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو مقدمہ درج کیا جائے‘۔

گرفتاری کے بعد پولیس موبائل کے اندر بنائی گئی وڈیو میں جبران ناصر نے کہا کہ انہیں جج کے پروٹوکول میں شامل پولیس اہلکاروں نے زدو کوب کیا ہے۔

خیال رہے کہ جبران ناصر این اے 247 سے امیدوار ہونے کے علاوہ نقیب اللہ قتل کیس میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔