دالبندین: پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

215

دالبندین کے مضافات علاقے میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق دالبندین کے مضافاتی علاقے میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا جبکہ عوام ٹینکر مافیا کے رحم کرم پر ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دالبندین کے مضافاتی علاقے کلی سردار داؤد آباد میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ عوام مہنگے داموں ٹینکر کا پانی خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ٹینکر کا پانی مہنگے داموں فروخت ہونے کی وجہ سے غریب افراد کھارہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہورہے ہیں جس سے گردوں کی بیماری سمیت دیگر بیماریاں عام ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: سی پیک کے سبب گوادر میں پانی کا بحران ابتر ہوگا، بین الاقوامی محققین