کوئٹہ: پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں ا حتجاج

231

کوئٹہ میں بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں ا حتجاج

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن نے سائنس کالج سے احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ۔

احتجاجی مظاہرے میں خواتین پروفیسرزبھی بڑی تعداد نے حصہ لیا ، اساتذہ نے حکومت اور چیف سیکریٹری کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔


احتجاج کرنے والے اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ  ہائر ایجوکیشن، تنخواہ، اپگریڈیشن و دیگر الاونسز کےوعدوں پر عمل درآمد کرئے اور ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے اور معاہدوں پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔