فورسز پر حملے میں چار اہلکار ہلاک کیے، بی ایل ایف

173

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 23 مئی کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں ڈنے سر کے مقام پر پاکستانی آرمی کی گشتی ٹیم کی پانچ گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملہ کی زد میں آکر ایک ٹرک اور ایک ویگو گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ حملے میں چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ گشتی ٹیم چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی حفاظت کیلئے اسی منصوبے کی روٹ پر گشت کر رہی تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر قابل قبول نہیں۔ لہٰذا تمام سرمایہ کاروں اور ٹھیکیداروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ان منصوبوں سے دور رہیں بصورت دیگر وہ اپنی ہر قسم کے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔