انتخابات میں حصہ لینا پاکستانی قبضے کو قبول کرنے کے مترادف ہے۔ بی ایل ایف

275

انتخابات میں حصہ لیناپاکستانی قبضے کو قبول کرنے کے مترادف ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی آزادی کے لئے سرگرم آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پیغام زریعے پاکستان میں رواں برس ہونے والے عام انتخابات کا بلوچستان میں بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

بی ایل ایف نے ٹویٹر پیغام میں سخت اور واضح انداز میں کہا ہے کہ “انتخابات میں حصہ لینا پاکستانی قبضے کو قبول کرنے کے مترادف ہے، اسی وجہ سے ہمارے لوگوں نے گذشتہ انتخابات کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔

بلوچ قوم ایک بار پھر آنے والے انتخابات کو بائیکاٹ کرنے کے لئے تیار رہے۔

بی ایل ایف کسی بھی طاقت کو بلوچستان میں قبضہ گیر کے انتخابات کی حمایت کرنے کی اجازت نہیں دیگا “۔

یاد رہے 2013 میں ہونے والے عام انتخابات کا بھی بلوچ آزادی پسند تنظیموں نے بلوچستان میں مکمل بائیکاٹ کیا تھا، بلوچ قوم کی الیکشن میں مکمل اظہار لاتعلقی کیوجہ سے ووٹنگ ٹرن آؤٹ تین فیصد سے بھی کم ریکارڈ ہوا تھا۔