چاغی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 2 افراد جابحق

179

بلوچستان کے علاقے  چاغی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق   ایرانی سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کے مطابق پِک اَپ گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔

دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس میں موجود ایک مرد اور خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔