بی ایل ایف نے ہوشاپ اور گیشکور میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

418

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی ایک پریس ریلیزکے مطابق بلوچ آزادی پسند مزاحمتی تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گذشتہ دنوں بلوچستان کے علاقوں ہوشاب اور گیشکور میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات29 مارچ کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب گونڈسرین میں فوجی مورچے پر متعین سپاہیوں پر اس وقت حملہ کیا، جب وہ مورچے سے باہر آرہے تھے۔ حملے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوئے۔ حملے کے بعد لیویز نے سرمچاروں پر فائرنگ کی ہے۔

گہرام بلوچ نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم لیویز اہلکاروں کو بلوچ قوم سے تعلق رکھنے کی بنا پر مسلسل رعایت دے رہے تھے، مگر اس کا فائدہ اُٹھا کر وہ بلوچ نسل کشی میں شامل پاکستان فوج جیسی حرکتیں شروع کر چکی ہیں۔ آئندہ کسی بھی ایسے واقعے کے بعد لیویز ڈیپارٹمنٹ بی ایل ایف کی ہِٹ لسٹ پر ہوگا۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ29 مارچ جمعرات ہی کو آواران کے علاقے گیشکور میں سرمچاروں نے فوجی کیمپ پر راکٹ ، خود کار وبھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد قابض فوج نے قریبی علاقوں کو قبضے میں لیکر عام آبادی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔