اکتیس مارچ کو جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئے گا۔ بی این ایم

135

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ کل اکتیس مارچ کو جرمنی کے شہر مونسٹر میں بلوچستان پر جبری قبضے کے دن کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مقامی وقت کے مطابق دو پہر دو بجے سے چار بجے مونسٹر ڈومپلا میں مظاہرہ ہوگا۔ تمام قوم پرست اور انسان دوست تنظیموں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

ستر سال پہلے ستائیس مارچ کو پاکستان نے بزور شمشیر بلوچستان پر قبضہ کرکے اسے اپنا کالونی بنایا تھا۔ بلوچ قوم نے اس قبضے کے خلاف پہلے ہی دن مزاحمت شروع کردی، جو ہنوز جاری ہے۔ بلوچستان کو دائمی غلام رکھنے کیلئے پاکستان نے بلوچستان کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرکے ظلم و بربریت کی نئی داستانیں قائم کی ہیں۔ ہزاروں افراد شہید اور لاپتہ کئے جا چکے ہیں اور ہزاروں خاندانوں کو فوجی آپریشن کے ذریعے ہجرت پر مجبور کرکے کئی گاؤں خالی کرائے گئے ہیں۔ بی این ایم کے احتجاج میں شرکت اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس #27MarchBlackDay ہیشٹیگ کا استعمال کرکے اس قبضے کو دنیا کے سامنے آشکار کریں۔