بلیدہ دو لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے

104

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بلیدہ سے چوبیس اور پچیس فروری کو گرفتار ہونے والے دو افراد بازیاب ہوگئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے دو افراد آج بازیاب ہوکراپنے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

نامہ نگار کے مطابق بازیاب ہونے والوں کی شناخت حامد ولد ھیبتان سکنہ میناز بلیدہ اور نصیر ولد عثمان سکنہ میناز بلیدہ سے ہوئی ہے۔

واضح رہے دونوں افراد کو کچھ روز قبل ایک چھاپے کے دوران گرفتار کر کے لاپتہ کردیا گیا تھا۔