کولواہ ڈنڈار میں فورسز کا آپریشن درجنوں افراد گرفتاری بعد لاپتہ

465

کیچ کے علاقے کولواہ ڈنڈار میں فورسز کا آپریشن ، درجنوں افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے آج فورسز نے کیچ کے علاقے کولواہ ڈنڈار میں آپریشن کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

گرفتار افراد میں چند ایک کی شناخت ہوگئی جن میں ذاکر بلوچ، طارق بلوچ،رسول بخش بلوچ،آدم بلوچ ، ماسٹر حبیب بلوچ شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈانڈار ایک چھوٹا سا گاوں ہیں جس کی آبادی چار سے پانچ سو گھرانوں پہ مشتمل ہے ۔