بی آر اے نے ڈیرہ بگٹی و خاران لجے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

659

 بی آر اے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ فورسز نے  ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے درمیانی علاقے بمبور میں ماشانی وڈھ کے مقام پر قائم بلوچ ریپبلکن آرمی کی سرمچاروں کے کیمپ پر قبضے کی غرض سے سینکڑوں اہلکاروں پر مشتمل فورس کے ساتھ آپریشن کیا اور کیمپ کو تین اطراف سے گھیر کر قبضے کی کوشش کی جسے بلوچ سرمچاروں نے پانچ گھنٹے کی مزاحمت کے بعد ناکام بنادیا۔ جس کے بعد ہمارے سرمچاروں نے فورسز کے خلاف جوابی کاروائی کی اس دوران ماشانی وڈھ کے ارد گرد پانچ مقامات پر فورسز پرحملے کیئے ان حملوں میں فورسز کے آٹھ اہلکار ہلاک جبکہ دس آرمی اہلکار اور مقامی ڈیتھ سکواڈ کے تین ارکان شدید زخمی ہوئے مرنے والے اہلکاروں میں سے دو کی بندوقیں بھی بی آر اے کے سرمچاروں نے قبضے میں لے لی ہیں۔

جبکہ یکم ستمبر کو ہمارے سرمچاروں نے خاران کے علاقے لجے میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو بم حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سپاہی اللہ بخش اور شوکت علی زخمی ہوئے۔ ہماری کروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔ سرباز بلوچ