نیو کاہان : کیو ڈی اے کا نواب مری کے قبر کو مسمار کرنے کا منصوبہ

468

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی نیو کاہان میں گذشتہ طویل عرصے سے لیڈ مافیا وہاں کے باشندوں کو مختلف طریقوں سے نقل مکانی پر مجبور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

اطلاعات کے مطابق نیو کاہان میں کوئٹہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے حالیہ بلوچ تحریک کے بانی اور قومی رہبر نواب خبر بخش مری کی قبر کو مسمار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

نیو کاہان ہزار گنجی کے رہائشی جن کی اکثریت مری قبیلے سے تعلق رکھتا ہے نے اپنے مشترکہ بیان میں کیو ڈی اے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت نواب مری کے قبر کو مسمار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

اہلیان نیوکاہان نے کہا کہ گذشتہ دنوں مری قبائل کی جانب سے اخباری بیان کے بعد کیو ڈی اے نے دیگر قبضہ گیروں سے ملکر نواب خیربخش مری  کی قبر مبارک کو مسمار کرکے اس کے آس پاس قبرستان بنانے کا پلان بنایا ہے جس کی اہلیان نیوکاہان کبھی اجازت نہیں دیں اور نیوکاہان میں کیو ڈی اے کو اک انچ بھی تعمیرات کی بھی اجازت  نہیں دیں گے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمیں مختلف ادوار میں یہاں سے نکالنے کی بھی کوشش کی گئ لیکن وہ ناکام ہوئے اب ہم اپنے  نواب صاحب کی قبرکو مسمار کرنے کی کیو ڈی اے اور چند زر خرید قبضہ گیروں کو نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی کوئی ایسی قدم اٹھانے کی کوشش کرے ہم ہر صورت اپنی زمین اور قائد مرحوم نواب صاحب کی قبر و دیگر قبروں کی دفاع کریں گے ۔