بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈز کو مزید متحرک کرنے کی اطلاعات

662

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس وقت مبینہ طور پر ایسے جرائم پیشہ افراد پر مشتمل چھوٹے بڑے مسلح گروہ متحرک ہیں، جن کے بارے میں مختلف ذرائع یہ الزام لگاتے آئے ہیں کہ انہیں مبینہ طور پر سیکورٹی فورسز کی پشت پناہی حاصل ہےـ۔ الزام ہے کہ ان گروہوں کو ہر طرح کی لوٹ مار اور چوری و ڈاکہ زنی کی بھی کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔

ٹی بی پی کو علاقائی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذکورہ قائم کردہ مقامی “ڈیتھ اسکواڈ گروہوں” کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے بلوچ قوم پرست جماعتیں اور انسانی حقوق کی کچھ تنظیمیں مختلف اوقات میں پاکستانی خفیہ اداروں پر یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ مبینہ طور پاکستانی خفیہ ادارے ان ڈیتھ اسکواڈوں کو بلوچ آزاد پسند سیاسی کارکنان کے قتل و اغواء میں استعمال کررہی ہے۔

کیچ سے ایک زرائع کے مطابق آئے روز بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے پاکستانی فورسز پر حملوں میں اضافے کے بعد، اب ان گروہوں پر شدید دباو ڈالا جارہا ہے کہ وہ بلوچ آزادی پسندوں کے خلاف اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائیں ۔

یاد رہے دوسری جانب “ براس” نامی مزاحمتی اتحادی تنظیم نے آسریچ کے نام سے ایک آپریشن کا اعلان کیا ہوا ہے، جس کا مقصد انہوں نے “ ان گروہوں کا صفایا” قرار دیا ہے۔