بی ایل ایف نے آواران میں فورسز کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

307

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ منگل کی رات نو بجے ضلع آوران کے علاقے بزداد لد، میں قائم آرمی کے کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔