آواران: بلوچ نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

343

گذشتہ روز بھی پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے آواران سے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ علاقے آواران سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ایک اور بلوچ نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

سعید بلوچ ولد اللہ داد سکنہ تیر تیج کو آج صبح فورسز نے لاپتہ کردیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ کرنے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے۔

اسی طرح گذشتہ روز ہرنائی کے علاقے شاہرگ و نسک سے 6 افراد کو چھاپہ مار کر لاپتہ کردیا گیا۔

ہرنائی سے دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ایک اور لاپتہ شخص کی شناخت علم بیگ ولد میری مری کے نام سے ہوئی اور اس طرح لاپتہ افراد کی تعداد سات ہوگئی ۔