کندھار میں فورسز کا چھاپہ، 17 افراد ہلاک

210

افغان وزارت دفاع کے مطابق مارے گئے تمام افراد طالبان شدت پسند تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع شاولیکوٹ  کلی ایلبک میں افغان وزارت دفاع کے خصوصی دستوں کی جانب لگائے گئے چھاپے 16 افراد مارے گئے ۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مارے گئے تمام افراد طالبان جنگجو تھے۔

تاہم دوسری جانب طالبان نے سرکاری حکام کے موقف کو رد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ مارے گئے تمام افراد عام شہری تھے۔

افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے وہی دوسری امریکی فورسز کی فضائی مدد سے افغان اسپیشل فورسز کے چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے ۔