کیچ میں فورسز کا آپریشن، 2 افراد حراست بعد لاپتہ

117

فورسز نے دوران آپریشن دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

فوجی آپریشن تمپ کے علاقے گومازی میں کئی گئی، جہاں فورسز نے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جبکہ اس دوران افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، حراست میں لیئے جانے والے افراد کی شناخت طارق ولد محمد سکنہ گومازی اور عبدالقدیر ولد عبدالصمد سکنہ گومازی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

عبدالقدیر کو فورسز نے ان کے دکان سے حراست میں لیا گیا جبکہ طارق کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بازار میں سودا سلف لینے میں مصروف تھا۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ افراد کو فورسز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔