کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

97

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ سیٹلائیٹ ٹاون میں نصیر آباد روڈ پر پیش آیا جہاں فائرنگ سے 40 سالہ محمد اسلم ولد غلام قادر ہلاک اور حاجی حسین ولد غلام نبی مری، منگل خان ولد غلام قادر مری اور پرویز نامی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور انتظامیہ واقعے کے حوالے سے مزید کاروائی کررہی ہے۔