حب: 80 سالہ ضعیف العمر شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

301

ضعیف العمر شخص اپنے آنکھ کا آپریشن کرنے کے بعد واپس اپنے گھر گوادر آرہا تھا کہ پاکستانی فورسز نے اسے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق کراچی سے گوادر آنے والے 80 سالہ شخص کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

حاجی محمد حسین  ولد نور محمد اپنے آنکھ کا کراچی میں آپریشن کرنے کے بعد  اہلخانہ کے ہمراہ گوادر آرہا تھا کہ اسے حب چوکی میں بس سے اتار کر گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا ۔

یاد رہے کہ دشت کے علاقے جان محمد بازار کے رہائشی محمد حسین کے بیٹے عبدالغنی کو پاکستانی فورسز نے 23 دسمبر 2013 کو ایک اور نوجوان کے ہمراہ قتل کردیا تھا ۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد ایک جانب فورسز کی تحویل سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ رہے ہیں وہی دوسری جانب مختلف علاقوں سے لوگوں کی گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے کا سلسلہ بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔