بلوچستان: مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق، 6 زخمی

152

حادثات اور واقعات کوئٹہ، مستونگ، ڈیرہ مراد جمالی، نوشکی سمیت تمبو میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر خاتون سمیت چار افراد جانبحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے –

تفصیلات کے مطابق تحصیل تمبو میں گھریلو ناچاقی کے بناء پر خاتون نے زہر پی کر خودکشی کر لی جسے اسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے-

ڈیرہ مرادجمالی میں ویلڈنگ کا کام کرنے والا ویلڈر شاہنواز اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگئے-

ایک اور واقعے میں نوشکی سلطان چڑھائی کے قریب موٹرسائیکل سے گرکر ایک شخص خاتون سمیت زخمی ہوگئے –

نوشکی ہی میں یونین کونسل انام بوستان کے رہائشی نوجوان فیض محمد موٹرسائیکل سے گرنے کے باعث زخمی ہوگئے-

نوشکی میں ایک اور واقعے میں سلطان چڑھائی کے قریب بریک فیل ہونے سے آر سی ڈی شاہراہ پر گاڑی الٹ گئی جس کے باعث گاڑی میں سوار ایک شخص شدید زخمی ہوگئے-

مستونگ قومی شاہراہ پر میجر چوک کے قریب پروبکس کار گاڑی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور جانبحق جبکہ رکشے میں سوار دو خواتین زخمی ہوگئے-

لاش اور زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی میمیوریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں بس کی ٹکر سے خاتون جانبحق ہوگئی –