پاکستان نے افغان مہاجرین واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی

379

 پاکستان نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 30 جون 2020 تک توسیع کی گئی جس کی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعہ منظوری لے لی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی کو آگاہ کر دیا ہے۔

 رواں ماہ سہ فریقی اتحاد مذاکرات کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ ممکن ہوا ۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گذشتہ چار دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کے سبب لاکھوں افغان بلوچستان ، پاکستان ، ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مہاجرت کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

حالیہ کچھ عرصے سے بلوچستان اور پاکستان کے مختلف حصوں سے رضاکارانہ طور پر افغان واپس اپنے وطن جاکر آباد ہوچکے ہیں جن کی آباد کاری کےلئے اقوام متحدہ کے مہاجرین کا ادارہ مدد فراہم کر رہا ہے۔