دالبندین : فائرنگ سے ٹینکر ڈرائیور جانبحق

105

لیویز حکام کئی گھنٹوں کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فائرنگ سے ٹینکر ڈرائیور جانبحق اور کلینر زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ دالبندین کے علاقے ڈھڈر میں پیش آیا۔

زخمی کلینر ہدایت اللہ کے مطابق لوٹ مار کرنے والے اجنبی مسافر کو پدگ میں ہوٹل والے کی درخواست پر گاڑی میں بٹھایا تھا۔

واقعہ لیویز ایریا میں پیش آیا لیکن لیویز فورس کئی گھنٹوں بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی کلینر کو بھی کسی راہ گزر نے ہسپتال پہنچایا جبکہ مذکورہ شخص کی لاش کئی گھنٹے بعد لائی گئی۔

واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں سے دالبندین و آس پاس کے علاقوں میں چوری و ڈاکہ زنی کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔