بلوچستان میں ریاستی قوتیں بندوق کے ذریعے اپنا لوہا منوانا چاہتے ہیں – نیشنل ڈ یموکریٹک پارٹی

370
ڈیرہ مراد جمالی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، بلوچستان بھر میں ایسے واقعات ہو رہے ہیں – ڈاکٹر حئی بلوچ
نیشنل ڈ یموکریٹک پارٹی کے سر براہ ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے کہا ہے کہ جب ملک میں عدلیہ ، میڈیا آزاد نہ ہوں گے ریاست طاقت کے ذریعے مسئلے کو حل کریں گے تو حالات خراب ہوں گے ،مسئلے کا حل اور طریقے سے بھی ہوسکتی ہے جو طاقتور کرتے نہیں ، پارلمنٹ آواز اٹھائیں کہ بندوق کی بجائے مسئلے کا حل نکالیں۔ ڈیرہ مراد جمالی کے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، بلوچستان بھر میں ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر عبدالحی بلوچ میڈیانمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے گذشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ پچھلے 14سالوں سے اس قسم کے واقعات ہو رہے ہیں اور بلوچستان میں ریاستی قوتیں بندوق کی طاقت سے اپنا لوہا منوانا چاہتے ہیں ، یہ کوئی مسئلے کا حل نہیں مسئلے کا حل کا طریقے اور بھی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو آزاد ہونا چاہیئے ، الیکشن کمیشن ، میڈیا کو آزاد اور خود مختیار ہونا چاہیے اور اس مسئلوں پرقومی اور صوبائی اسمبلی میں آوازاٹھانا چاہیئے لیکن افسوس اس بات کی ہے کہ ایسے نہیں ہونے دیا جا رہا ہے ۔ بلوچستان میں جو بھی نقصا نات ہو رہے ہیں ان کی حفاظت بھی ان ہی ریا ستی قوتوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 14سالوں سے بلوچستان میں خون کی حولی چل رہی ہے ، سیا سی مسئلے کا حل سیا سی باتوں سے حل کیا جا سکتا ہے لیکن وہ پہل کریں۔ ایک سوال کے جواب میں داکٹر عبدالحی بلوچ نے کہا کہ اس وقت کتنے لوگ لا پتہ ہیں ان کے گھروں میں ان کے لواحقین کے دل پر کیا گزرتی ہے، افسوس ہے بات کو سمجھاجائیں مسئلے کا حل ہے لیکن طاقتور نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پالمنٹ میں آواز اٹھانا چاہیئے جس سے مسئلہ حل ہو گا ۔تشدد کے واقعات کو ترک کر کے گفت شنید کی طرف بڑھیں تو بہتری آئے گی۔