خضدار : باغبانہ سے نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

349

خضدار سے نوجوان فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد تاحال لاپتہ ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے باغبانہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان کو خضدار جاتے ہوئے راستے ہی میں فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد آصف ولد عبدالکریم زہری سکنہ باغبانہ کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ محمد آصف کا باغبانہ میں آر سی ڈی شاہراہ پر ایک کلینک کی دکان ہے جہاں پہ فورسز نے چھاپہ مارا تاہم وہ چھاپے کے وقت وہاں موجود نہیں تھا ۔