گوادر میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا آئل ریفائنری لگائیں گے – سعودی عرب

278

  .سی پیک میں تیسرے اسٹریجک پارٹنر اور پاکستان کے اہم اتحادی سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد گوادر پہنچ گیا، وفد کی قیادت سعودی وزیرخزانہ کررہے ہیں جبکہ وزیر پیٹرولیم سمیت دیگر اہم وزرا بھی وفد کا حصہ ہیں

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق سعودی وفد نےگوادر پورٹ ،کارواٹ ڈی سالینیشن پلانٹ کا  بھی دورہ کیا، وفد کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے گوادر پورٹ فری اکنامک زون جب کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد حسین نے سی پیک منصوبے اور گوادرمیں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی

سعودی وفد نے بتایا کہ سعودی عرب کے تعاون سے گوادر میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی آئل ریفائنری لگائی جائیگی ،جس سے پاکستان اور چین سمیت وسط ایشیائی ممالک کے تیل کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا جب کہ بلوچستان میں موٹرویز اور ریلوے نیٹ ورک کی نئی تعمیرات کیلئے بھی سعودی کمپنیاں کام کریں گی۔