کیچ: گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ 2 خواتین جانبحق، 12 زخمی

157

کیچ میں شادی کے تقریب کے دوران گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 خواتین جانبحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تربت کے علاقے شاپک میں شادی کی تقریب کے دوران گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین جانبحق اور ایک بچے سمیت 12 زخمی ہوگئیں، زخمیوں میں 9 خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے گیس سلنڈر کا دھماکہ اس وقت ہوا جب گھر میں شادی کی تقریب چل رہی تھی جبکہ زخمیوں میں فاطمہ، ثمینہ مجید، امینہ، زینت، سعیدہ، ثمیہ، شازیہ، زینب، سکینہ، ناز بی بی، انیسہ شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خواتین کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال تربت لیجانے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔