جامشورو: کار اور ٹرک میں تصادم،5 جانبحق،3 زخمی

170

ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق جامشورو میں لونی کوٹ ایم نائن موٹروے کے مقام پر کار اور ٹرک میں تصادم ہوا جسکے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لاشیں اور زخمی افراد کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔

مزید پولیس ذرائع سے  معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 3خواتین شامل ہیں۔

زخمیوں میں 35سالہ کاشف، 30سالہ نبی بخش اور 6 سالہ ساجد شامل ہیں جبکہ جابحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔