زہری بم حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

393

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زہری نورگامہ میں الیکشن کے سلسلے میں متوقع ترتیبی پروگرام کے مقام پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جسکی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ، الیکشن کے سلسلے میں متوقع ترتیبی پروگرام سے قبل دھماکہ ایک وارننگ ہے. یہ دھماکہ کل پروگرام کے دوران اس سے بھی زیادہ شدید انداز میں کیا جا سکتا تھا لیکن علاقائی اساتذہ اور طلباء کو مدنظر رکھ کر بطور وارننگ یہ کاروائی کی گئی کیونکہ ریاست اسکول اور بچوں کی آڑ لیکر اپنے قبضہ گریت کو دوئم دینے والے پالیسوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششیں کررہا ہے نام نہاد ریاستی الیکشن کو بلوچ سرزمین پر کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اساتذہ سمیت تمام بلوچوں کو تنبیہ کرتے ہیں ریاستی الیکشن کا حصہ نہ بنیں اور دشمن کے پروگرام میں معاونت نہ کریں. بصورت دیگر اپنے نقصان کے زمہ دار خود ہونگے۔