بی آر اے نے حب اور کیچ میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

198

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ کل رات بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے حب چوکی میں وندر کے مقام پر ایف سی اہلکاروں پر اس وقت دستی بم سے حملہ کردیا جب وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے گراونڈ میں اتر رہے تھے، جس سے ایف سی کے دواہلکار شدید زخمی ہوئے۔

جبکہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ شاپکول کے مقام پر واقع آرمی کیمپ اور پیدل گشتی ٹیم پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس سے آرمی کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔