یمنی حوثیوں کا سعودی دارالحکومت الریاض کی جانب داغا گیابیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

171

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے حوثی باغیوں کےدارالحکومت الریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔ سعودی فورسز نے سرحدی شہر جازان کی جانب آنے والے ایک ڈرون کو بھی مار گرایا ہے۔

عرب اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بدھ کی شام ایک بیان میں بتایا ہے کہ صبح مقامی وقت کے مطابق سات بج کر چالیس منٹ پر سعودی فورسز نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب آنے والی ایک غیر شناختہ چیز کا سراغ لگایا تھا اور پھر اس کو مار گرایا ہے۔

کرنل ترکی المالکی کے بہ قول :اتحادی فورسز کے ماہرین نے اس کے ملبے کے تجزیے کے بعد بتایا ہے کہ یہ ایرانی ساختہ خصوصیات کا حامل حوثیوں کا طیارہ تھا اور یہ ابھا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا تھا حالانکہ اس کو بین الاقوامی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔