کشمیر : فائرنگ کے تبادلے میں 10 افراد ہلاک

208

کشمیر میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شدید فائرگ کے تبادلے میں 5 بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ 5 شدت پسند بھی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیہ نےکہا کہ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب لائن آف کنٹرول کے قریب ہلمت پورہ کے شمالی جنگلات میں فوجی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ منگل کو فائرنگ کے تبادلے میں 3 شدت پنسدوں ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں دو فوجی اور پولیس کے خصوصی دستے کے دو اہلکار بھی مارے گئے

اس بارے میں ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ پولیس کے مزید دستے جنگل کی طرف روانہ کردیے اور وہ عسکریت پسندوں کی تلاش کر رہے ہیں جبکہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

کپورا میں موجود سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شمشیر حسین کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کی جانب سے فورسز پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سری نگر کے شمال میں کپوارا کے جنگل میں فورسز سرچنگ آپریشن میں مصروف تھیں۔

تاہم ان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ چند گھنٹوں میں فائرنگ کا تبادلہ ختم ہوگیا اورجنگل میں سرچ آپریشن جاری تھا۔