پنجگور: پولیس کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق

155

بلوچستان کے شہر پنجگور میں پولیس نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پنجگور کے علاقے وشبود میں دکان پر موجود منیر احمد ولد محمد عثمان کو پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں کہ پولیس اور فورسز کے ہاتھوں لوگوں کو مارا گیا ہے جس کو کئی سیاسی و سماجی حلقوں کو جانب سے جعلی پولیس مقابلے قرار دیئے گئے ہیں اور بتایاگیا ہے کہ پولیس و دیگر فورسز کو کھلی آزادی ہے کہ وہ مقابلے کا نام دیکرکسی کو بھی مار دیتے ہیں۔